ڈی پی او سیالکوٹ کی سمبڑیال میں کھلی کچہری ، متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر نے کی ہدایت

184
ڈی پی او سیالکوٹ کی سمبڑیال میں کھلی کچہری ، متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر نے کی ہدایت

سمبڑیال۔ 13 جون (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ سمبڑیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل دریافت کئے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر نے کی ہدایت کی۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کھلی کچہری میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے ان کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سمبڑیال ، متعلقہ سرکل کے ایس ایچ اوز، پولیس کی بھاری نفری اور 27مختلف مقدمات کے مدعیان سمیت تقریباً 50 سائلین نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کا مقصد ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے ضلع کو پر امن بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں اور تھانہ جات میں شہریوں کو فوری انصاف فراہم کیاجائے اور سائلین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔