ڈیرہ اسماعیل خان۔ 06 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کاچارج سنبھالنے کے بعد پولیس افسران سے تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پیز،اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ تمام پولیس افسران نے تعارف کراتے ہوئے اپنےڈویژن اور سرکلز کے بارے میں مختصر بریف کیا جبکہ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس افسران عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں،
تھانوں اور چوکیات پر تعینات پولیس جوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا اور حل کیا جائے ۔ معمول کی پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران خیال رکھیں کہ عوام الناس کو تکلیف نہ ہو۔ تھانہ میں آنے والے سائلین سے شفقت سے پیش آئیں ، کرپشن،نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ ،منشیات فروشی و سمگلنگ میں کوئی آفیسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن ہوگا ۔