ڈی پی او کولئی پالس کی سربراہی میں کرائم میٹنگ،جرائم کی شرح میں مزید کمی لانے کی ہدایت

72
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کولئی پالس کوہستان امجد حسین خان

کولئی پالس کوہستان۔ 02 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کولئی پالس کوہستان امجد حسین خان کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی اور زیر تفتیش مقدمات زیر بحث آئے ۔ ترجمان کولئی پالس کوہستان پولیس کے مطابق میٹنگ میں جرائم کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، تفتیشی افسران کو بلا تفریق مقدمات کی شفاف تفتیش کی ہدایت کی گئی۔

ڈی پی او نے جملہ ایس ایچ اوز کو جرائم کی شرح میں مزید کمی لانے، ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور جرائم کی مکمل بیخ کنی کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ کی برآمدگی اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے سنیپ چیکنگ اور چھاپہ مار کارروائیوں کا عمل مزید تیز کیا جائے۔

ڈی پی او نے کہا کہ افسران اور اہلکار سوشل میڈیا پالیسی کی ہدایات پرسختی سے عملدرآمد کریں، دوران ڈیوٹی کوئی بھی اہلکار موبائل فون اور سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرے گا۔میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن ابرارخان، ایس ڈی پی او سرکل بٹیڑہ حیات خان، ایس ڈی پی او سرکل پالس ریاض خان سمیت جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، انچارج چوکیات اور متعلقہ دفتری سٹاف نے شرکت کی۔