ڈی پی او کوہستان لوئر کا چیک پوسٹ چکئی کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

کوہستان لوئر۔ 2 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او کوہستان لوئر ظفر احمد خان نے انٹری پوائنٹ پولیس چیک پوسٹ چکئی کا دورہ کیا۔ چیک پوسٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور موجودہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ کمی بیشی کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ترجمان کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈی پی او ظفر احمد خان نے فارنرز …

کوہستان لوئر۔ 2 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او کوہستان لوئر ظفر احمد خان نے انٹری پوائنٹ پولیس چیک پوسٹ چکئی کا دورہ کیا۔ چیک پوسٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور موجودہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ کمی بیشی کو فوری طور پر دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ترجمان کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈی پی او ظفر احمد خان نے فارنرز رجسٹر، کانوائے رجسٹر اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او دوبیر اور انچارج چیک پوسٹ چکئی کو ہدایت دی گئی کہ تمام فارنرز کی داخلی و خارجی انٹری بروقت اور درست انداز میں درج کی جائے اور یہ ریکارڈ فوری طور پر ایف این ایس ڈی ڈیش بورڈ کے فوکل پرسن کو فراہم کیا جائے تاکہ ڈیٹا کو بروقت آن لائن اپڈیٹ کیا جا سکے۔ ڈی پی او کوہستان لوئر نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر چیک پوسٹ پر آنے جانے والے ہر فرد اور گاڑی کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں اور ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔