مظفرگڑھ۔ 22 جنوری (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی ہدایت پر جھونپڑی سکول پروجیکٹ کومزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر گڑھ افتخار علی ملکانی اور انچارج تحفظ مرکز عابد ریحان کی اپنی ٹیم کے ہمراہ جھونپڑیوں میں جاکر بچوں کو پڑھانے کی مہم جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدرکی خصوصی ہدایت پر جھونپڑی سکول پروجیکٹ کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جس پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار علی ملکانی اور انچارج تحفظ مرکز اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد ریحان نے جھونپڑیوں میں جا کر بچوں کو پڑھانے کی مہم شروع کردی ہے۔ایس ایچ او افتخار علی ملکانی نے ریلوے پھاٹک کے نزدیک جھونپڑی بستی کا دورہ کیا جہاں پر 50 سے زائد جھونپڑیاں موجود ہیں۔جھونپڑیوں میں موجود لوگوں کو انکے بچوں کی تعلیم کے بارے میں آگاہی دی گئی جس کے نتیجہ میں 25 بچے پڑھنے کیلئے آئے۔بچوں کی تعلیم کےلئے مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے ایک اعلی ا تعلیم یافتہ ایم فل ٹیچر منتخب کی گئی ہے اور اسکو تنخواہ مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے ادا کی جائے گی۔