ڈی کوک کا بطوروکٹ کیپر ورلڈکپ میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ،500رنز کاہندسہ عبور کرنے والے جنوبی افریقن کھلاڑی بھی بن گئے

105
World Cup 2023 Final
World Cup 2023 Final

پونے۔1نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں، ڈی کوک نے رواں ورلڈ کپ میں 545 رنز بنا کر سابق سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کا ریکارڈ توڑا، سنگاکارا نے ورلڈ کپ 2015ء میں 541 رنز سکور کئے تھے۔ پروٹیز وکٹ کیپر ڈی کوک ورلڈ کپ 2023ء میں چار سنچریوں کی مدد سے اب تک ٹاپ سکور بھی ہیں۔

ڈی کوک نے بطور وکٹ کیپر بلے باز ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ 22 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے، ان سے قبل سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ 19 چھکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود تھے۔ جنوبی افریقی کرکٹر ڈی کوک کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن بن گئے ہیں، ان سے قبل سابق کرکٹر جیک کیلس 2007ء ورلڈ کپ میں 485 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے۔