کابل۔ 29جنوری (اے پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی علی الاصبح کومارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے شعبے اعماق نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں نے کابل کی فوجی اکیڈمی کو ایک خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان دولت وزیری نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے …
کابل ،ملٹری اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

مزید خبریں
کابل۔ 29جنوری (اے پی پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کی علی الاصبح کومارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے شعبے اعماق نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوﺅں نے کابل کی فوجی اکیڈمی کو ایک خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان دولت وزیری نے عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں کم از کم چار حملہ آور شامل ہیں اور حملے میں ابھی تک دو افغان فوجیوں کے ہلاک جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔








