کابل میں خودکش دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 160 زخمی

کابل۔27 جنوری( اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ میں 95 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی جگہ کے قریب ہی ہائی پیس کونسل اور یورپی یونین کے دفاتر بھی واقع ہیں۔ اسی علاقے میں غیر ملکی سفارتخانے اور شہر کی پولیس کا صدر دفتر بھی موجود ہے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر …

کابل۔27 جنوری( اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب خودکش دھماکہ میں 95 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی جگہ کے قریب ہی ہائی پیس کونسل اور یورپی یونین کے دفاتر بھی واقع ہیں۔ اسی علاقے میں غیر ملکی سفارتخانے اور شہر کی پولیس کا صدر دفتر بھی موجود ہے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔دھماکہ خیز مواد ایمبولنس میں چھپایا گیا تھا۔