کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے میں 80 افراد ہلاک، 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے

کابل ۔ 31 مئی (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانوں اور صدارتی محل کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 80 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔افغان وزارتِ صحت کے اہلکار اسماعیل کاوسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ دھماکے میں اب تک 80 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو سکتا …

کابل ۔ 31 مئی (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی سفارتخانوں اور صدارتی محل کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 80 افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں ۔افغان وزارتِ صحت کے اہلکار اسماعیل کاوسی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ دھماکے میں اب تک 80 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں کی تعداد 300 سے زیادہ ہے۔حکام نے بتایا کہ یہ دھماکہ بدھ کی صبح آٹھ بج کر بیس منٹ پر وزیر اکبر خان نامی علاقے میں ہوا جسے شہر کا سفارتی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply