اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقہ چمن میں عیدگاہ کے قریب بم دھماکہ میں 5 افراد جاںبحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے دوران ہوا۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ دھماکہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ۔