کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس

70
APP61-08 ISLAMABAD: May 08 - Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi chairs meeting of the Economic Coordination Committee (ECC) at PM Office. APP

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کے دوران چینی کے وافر ذخیرہ کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ای سی سی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ای سی سی نے رمضان المبارک کے دوران چینی کی دستیابی کے بارے میں وزارت تجارت کی رپورٹ پر غور کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں ماہانہ 0.433 ملین میٹرک ٹن مصرف کے حساب سے 4.35 ملین میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ موجودہے۔