کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو گندم کی درآمد میں تیزی لانے اوربڑے درآمد کنندگان سے جلد اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں ساراسال گندم اورآٹے کی مناسب قیمتوں پرفراہمی کو یقینی بنانے کے ضمن میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو گندم کی درآمد کیلئے کوششوں میں تیزی لانے اوربڑے درآمد کنندگان سے جلد اجلاس منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے، ای سی سی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو آفشورپاکستانی روپیہ لنکڈبانڈز بین …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں ساراسال گندم اورآٹے کی مناسب قیمتوں پرفراہمی کو یقینی بنانے کے ضمن میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو گندم کی درآمد کیلئے کوششوں میں تیزی لانے اوربڑے درآمد کنندگان سے جلد اجلاس منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے، ای سی سی نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو آفشورپاکستانی روپیہ لنکڈبانڈز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو جاری کرنے اور گیس فیلڈز کے ارد گرد5 کلومیٹرکے علاقوں کو گیس کی فراہمی کے ضمن میں سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلوں پرعمل درآمد کے تحت وزارت خزانہ کو سوئی سدرن کیلئے ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کویہاں وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ ملک میں ساراسال گندم اورآٹے کی مناسب قیمتوں پرفراہمی کو یقینی بنانے کے ضمن میں رابطہ کمیٹی نے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو گندم کی درآمد کیلئے کوششوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ای سی سی نے وزارت کوگندم کے بڑے درآمد کنندگان سے جلد اجلاس منعقد کرانے اوردرآمدی گندم کی متوقع قیمت اورمقامی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رکھنے کیلئے زرتلافی کی ضرورت بارے تجاویز ای سی سی کوجمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق نے ای سی سی کو بتایاکہ صوبائی حکومتوں اورپاسکو نے پہلے سے ہی ہدف کے مقابلے میں 79 فیصد گندم کی خریداری کی ہے، اب تک 120 درآمد کنندگان نے گندم کی درآمد میں دلچپسی کا اظہارکیاہے۔ای سی سی نے وزارت کو ہدایت کی کہ درآمد کنندگان کو طلب کردہ مختلف ٹیکسوں اورڈیوٹیز میں چھوٹ کی سہولت دی جائے ۔ ای سی سی نے ملک میں ساراسال گندم کی قلت سے بچنے کیلئے صوبائی حکومتوں ، ٹریڈ نگ کارپوریشن آف پاکستان اورپاسکو کو گندم کی جلد ازجلد درآمد کیلئے انتظامات کرنے کی ذمہ داری سونپی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تمام ضابطہ جاتی تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو آفشورپاکستانی روپیہ لنکڈبانڈز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو جاری کرنے کی بھی اجازت دیدی۔سٹیٹ بینک کی سفارشات کے تحت پروگرام کے مطابق زیادہ سے زیادہ 200 ملین ڈالر تک بانڈز محدود ہونگے۔بانڈز سے حاصل ہونے والی مقامی کرنسی کو بنیادی ڈھانچہ اورتوانائی کے طویل المیعاد منصوبوں کی فنانسنگ کیلئے بروئے کارلایا جائیگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس فیلڈز کے ارد گرد5 کلومیٹرکے علاقوں کو گیس کی فراہمی کے ضمن میں سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے فیصلوں پرعمل درآمد کے تحت وزارت خزانہ کو سوئی سدرن کیلئے ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ای سی سی نے ایسٹرن پراڈکٹ لیمیٹدکوبیرون ملک 22.5 ملین سعودی ریال کی ایکویٹی سرمایہ کاری کی اجازت دیدی۔اس موقع پر بیرون ممالک سرمایہ کاری کی حد 5 ملین ڈالر سے بڑھا کر10 ملین ڈالر کرنے کی منظوری دی گئی تاہم اس کی اجازت یا منظوری سٹیٹ بینک دے گا اوراس کیلئے ای سی سی سے منظوری حاصل کرنے کی درخواست کرنا ہوگی۔ ای آفس پروگرام کے اطلاق کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایف آئی اے کو معاہدے کی شقوں پرعمل درآمد کرنے کی صورت میں ایل ایم کے آر کے پراجیکٹس کے خلاف شکایات اورتمام انکوائریز واپس لینے کی ہدایت کی۔ ای سی سی نے وزارت منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات کو این آئی ٹی بی کی درخواست پرمنصوبہ پرعمل درآمد کرنے اورکام مکمل کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز دینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں نارتھ ویسٹ انڈسٹرئیل زون اورساوتھ ویسٹ انڈسٹرئیل زون میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے اپنے فنڈز سے مختلف نوعیت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔ای سی سی نے وزارت اورپورٹ قاسم اتھارٹی کو منصوبوں کی تکمیل کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبریں