کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری دے دی،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری

75

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی(سی سی ایل سی) نے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری دے دی ہے، جرنلسٹ پروٹیکشن بل اور جبری گمشدگی کا بل جو جبری لاپتہ ہونے کو مجرم بناتا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے منگل کو ایک ٹویٹ میں بتائی۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کو مستحکم کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون نے سی سی ایل سی کی صدارت کی ۔ قانون سازی سے متعلق کابینہ کی کمیٹی میں کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ اب منظور شدہ بلوں کی سمری کابینہ میں منظوری کے لئے جائے گی۔انھوں نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔