26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںکاراور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،3افراد زخمی

کاراور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،3افراد زخمی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ کنال روڈ کھُو بھٹیاں سٹاپ کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ایک کار سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 435 گ ب کے رہائشی 40 سالہ عامر موقع پر جاں بحق جبکہ35 سالہ عرفان اور 25 سالہ عبدالعزیز شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے شخص عامر کی نعش اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالا منتقل کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573391

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں