کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی نگرانی میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے کردار بارے سیمینار سے رومینہ خورشید عالم کا خطاب

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) جیوومیٹک سینٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی نگرانی میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے کردار بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری رومینہ خورشید عالم نے جیوومیٹک پراجیکٹ کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان کو اس وقت اہم ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں ان میں سے ایک ماحول میں …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) جیوومیٹک سینٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی نگرانی میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے کردار بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری رومینہ خورشید عالم نے جیوومیٹک پراجیکٹ کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان کو اس وقت اہم ماحولیاتی چیلنجز درپیش ہیں ان میں سے ایک ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈکی بڑھتی ہوئی مقداربھی ہے۔ عالمی حدت کے سب سے بڑے شراکت دار میں سے ایک کاربن ڈائی آکسائیڈ بھی ہے جو بالآخر موسمیاتی تبدیلی کو متاثر کرتی ہے، ماحول اور ماحولیاتی تبدیلی دونوں شعبوں میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) کچھ ٹھوس حل پیش کرتا ہے کیونکہ اس میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال سے پیچیدہ ماحولیاتی صورتحال کو سمجھنے میں پیشرفت ہوتی ہے۔