کارلوس آلکاراز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت لیا،مینز سنگلز فائنل میں جوکووچ کو شکست دے کر کیریئر گرینڈ سلام مکمل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے

میلبورن۔2فروری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2026 کا مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت کر ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔بی بی سی کے مطابق 22 سالہ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف اپنے کیریئر …

میلبورن۔2فروری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2026 کا مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت کر ٹینس کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔بی بی سی کے مطابق 22 سالہ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف اپنے کیریئر کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا بلکہ 22 برس کی عمر میں کیریئر گرینڈ سلام مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

کارلوس الکاراز اس فتح کے ساتھ تمام چار بڑے گرینڈ سلام ٹائٹلز (آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اوپن ، فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن) جیتنے والا سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 22 سال اور 272 دن کی عمر میں عبور کیا، جو 1938 میں ڈان بج کی جانب سے قائم کیے گئے 88 سال پرانے ریکارڈ کو توڑنے کے مترادف ہے۔کارلوس الکاراز کی اس فتح نے سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ کا ریکارڈ 25 واں گرینڈ سلام جیتنے کا خواب بھی چکناچور کردیا۔

پیر کو آسٹریلیا میں میلبورن، وکٹوریہ ،مقام میلبورن پارک میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز اور سربین شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ آمنے سامنے تھے جس میں کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نوویک جوکووچ کو 6-2، 2-6، 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر نہ صرف اپنے کیریئر کا پہلا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتا بلکہ 22 برس کی عمر میں کیریئر گرینڈ سلام مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔فائنل میں کامیابی کے بعد کارلوس الکاراز نے کہا کہ آسٹریلین اوپن میں ہر سال آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ میرے لیے خواب کی حقیقت بن گئی ہے۔

میں نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے نوویک جوکووچ کی کوششوں کی بھی تعریف کی کہ جو آپ کر رہے ہیں وہ صرف ٹینس کھلاڑیوں کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے بھی تحریک کا باعث ہے۔نوویک جوکووچ نے میچ کے بعد کہا کہ میرے لیے یہ حقیقتاً بہت بڑی بات تھی کہ میں ایک اور گرینڈ سلام فائنل میں شریک ہوا اور کارلوس آلکاراز نے حقیقتاً مجھے سخت چیلنج دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شاید ان کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔کارلوس آلکاراز کی یہ جیت نہ صرف ان کی ٹینس کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے بلکہ یہ ان کے کیریئر کے لیے ایک نیا باب بھی ہے۔ 22 سال کی عمر میں گرینڈ سلام مکمل کرنے والے وہ سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں، اور اس فتح کے ساتھ ہی انہوں نے دنیا بھر میں اپنے شائقین کا دل جیت لیا ہے۔