اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 51.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران کاروں کی فروخت 46ہزار 398 یونٹس تک بڑھ گئی ۔ اسی طرح ٹرکوں اور بسوں کی فروخت بالترتیب 89.1 فیصد کے …
کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 51.3 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 51.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران کاروں کی فروخت 46ہزار 398 یونٹس تک بڑھ گئی ۔
اسی طرح ٹرکوں اور بسوں کی فروخت بالترتیب 89.1 فیصد کے اضافہ سے 1494 یونٹس اور 76.7 فیصد کے اضافہ سے 304یونٹس تک پہنچ گئیں۔ پاما کی جاری رپورٹ کے مطابق جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں بھی رواں مالی سال کے دوران 61.2 فیصد کے اضافہ سے فروخت کا حجم 14ہزار 174 یونٹس تک بڑھ گیا ۔ مزید برآں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت بھی 28.5 فیصد کی بڑھوتری سے 6لاکھ 96ہزار 455 یونٹس تک پہنچ گئی ۔








