کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ پانچ سال کے لئے حکومت سازی کے لئے پر امید ہیں، (ن) لیگی رہنما

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ پانچ سال کے لئے حکومت سازی کے لئے پر امید ہے، موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ملک کو درپیش توانائی بحران ، دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مثبت اور دانشمندانہ اقدامات کئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ پانچ سال کے لئے حکومت سازی کے لئے پر امید ہے، موجودہ حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران ملک کو درپیش توانائی بحران ، دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مثبت اور دانشمندانہ اقدامات کئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کراچی ، فاٹا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن کی بحالی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد اللہ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نمایاں کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خلوص سے کام کیا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجزکو حل کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اعلیٰ سکیورٹی حکام کے اجلاسوں کی صدارت کے لئے مسلسل کراچی کے دورے کئے جس سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ موجودہ حکومت نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے عزم کا مظاہرہ کیا جبکہ سابقہ حکومتیں ان مسائل کوحل کرنے میں ناکام رہی۔

مزید خبریں