کاشتکاروں کو ادرک کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے کرنے اور گھٹلیوں کوزخمی ہونے سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

125
ادرک کی کاشت کیلئے موزوں ترین مہینہ مارچ ہے، محکمہ زراعت

قصور۔ 02 جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ادرک کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے کرنے اور گھٹلیوں کوزخمی ہونے سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان زراعت کہاگیاہے کہ ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں اور رواں ماہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں نیچے گر جائیں تو سمجھ لیناچاہئیے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت قصورنے ”اے پی پی“کوبتایا کہ فصل کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہیے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹور یج کے دوران بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں وسبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جاسکتی ہے۔