کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے فوری بعد تلف کرنے کی ہدایت

108
vegetables
Vegetables

سیالکوٹ۔17جنوری (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کوبہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے فوری بعدتلف کرنے کی ہدایت کی ہےزراعت آفیسر (ٹیکنیکل )سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نےاے پی پی کوبتایا کہ ان باقیات کی موجودگی میں سفیدمکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلوں پر حملہ آورہونے کاخدشتہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال بھی ہوتاہے،اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں تاکہ بعدازاں کاشتکاروں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلوں سے سفیدمکھی کے تدارک پرتوجہ مرکوز کرنی چاہیے کیونکہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑاہے جوساراسال متحرک رہتاہے اس لئے کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلوں اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے فوری بعد تلف کردیں۔