کاشتکاروں کو سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل اور بیج کی شرح 4سے 5 کلوفی ایکڑ رکھنے کی سفارش

360
سونف

فیصل آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ سونف موسم سرما کی ایک اہم فصل ہے جسے 6ہزار فٹ کی بلندی تک بھی نہائت کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سونف کی کاشت کیلئے چکنی مٹی والی ذرخیز زمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے لہٰذا اسے سیلاب زدہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیر بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سونف کی کاشت سے قبل 3سے 4 مرتبہ ہل چلا کرزمین کو نرم و ہموار کرلیں اس کے بعد فی ایکڑ زمین میں 10سے12 گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیا جائے تا کہ زمین کی ذرخیزی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 4سے 5 کلوگرام بیج کااستعمال انتہائی موزوں ہے۔