- Advertisement -
قصور۔15اکتوبر(اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سےکاشتکاروں کو چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران پووں کادرمیانی فاصلہ 6انچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ زراعت قصور نے”اے پی پی“کو بتایا کہ فصل اگنے کے موقع پر اگرزمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذراتاخیر سے کیاجائے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے لہذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگادیاجائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=332783
- Advertisement -