فیصل آباد۔ 13 مئی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کاحملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10 دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑاجائے۔
ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمود نے کہاکہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے کاخدشہ پیداہوجاتاہے لہٰذا کاشتکا ر خربوزے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں اور جونہی کوئی علامت ظاہرہو فوری طور پر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فصل پر مناسب زہروں کا سپرے کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہروں کے سپرے سے گریز کریں تاکہ پھل کو زہروں کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔