28.2 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور...

کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں،نظامت زرعی اطلاعات

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریں نیز برسیم اور لوسرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی سمیت انہیں بروقت کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں جبکہ برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوریا یوریا فی ایکڑ بر وقت آبپاشی ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ برسیم کی فصل کوسردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگائیں اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548264

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں