قصور۔ 16 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا ہے کہ کاشتکارآلودگی سے پاک کپاس حاصل کرنے کے لئے کپاس کی چنائی احتیاط کے ساتھ کریں کیونکہ جہاں آلودگی سے پاک کپاس کی کوالٹی بہترہوتی ہے وہیں اس کے نرخ بھی زیادہ ملتے ہیں۔
انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار چنائی اس وقت شروع کریں جب تقریباً40سے 50فیصدٹینڈے کھل جائیں‘ چنائی کا صحیح وقت 10بجے صبح کے بعد شروع ہوتاہے اورشام4بجے تک چنائی بندکردینی چاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ اگر آسمان پر بادل ہوں اوربارش کا امکان ہو تو چنائی نہ کی جائے نیزچنائی پودے کے نچلے حصے سے شروع کی جائے اور کپاس میں پتیاں وغیرہ شامل نہیں ہونی چاہئیں اسی طرح چنی ہوئی کپاس کوگیلی جگہ پر نہیں رکھناچاہئیے اورکپاس کی اقسام کو علیحدہ رکھناچاہئیے تاکہ ایک قسم دوسری قسم میں شامل نہ ہوسکے