اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا (کل) بدھ کو آٰخری دن ہے جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جمعرات کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے آئندہ عام انتخابات …
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا (کل) آٰخری دن، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جمعرات کو جاری کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی)آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا (کل) بدھ کو آٰخری دن ہے جبکہ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جمعرات کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں پر اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے فیصلے (کل) بدھ تک کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جمعرات کو جاری کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 29 جون کو واپس لئے جا سکیں گے، اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو گی جبکہ 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ 25 جولائی کو ہو گی۔







