اسلام آباد۔20دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار ٹھیک نہیں ہے جو ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نےکہا کہ انجینئرز کی نوکریاں کوئی بڑا مسئلہ نہیں اصل مسئلہ تعلیمی اداروں میں ناقص تعلیمی معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو کہا ہے کہ ملک میں کم از کم 20 یونیورسٹیاں ایسی ہوں جن کا سیلبس ، ڈگری پروگرام اور معیار بین الاقوامی ہو۔ انہوں نے کہا کہ قابل لوگوں کیلئے نوکریاں حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں۔