لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں اس بات پر بھی اتفاق نہیں کہ پہلے لانگ مارچ کر نا ہے یا استعفے دینے ہیں امیدہے کہ جنوری میں اپوزیشن اور حکومت میں مذاکرات کا آغاز ہوجائیگا ،اپوزیشن کے استعفوں اور لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئیگی ۔ا ن خیا لات کا ظہار ا نہوں نے اتوار کے روز پولو کلب لاہورمیں تقسیم انعامات …
اپوزیشن میں اس بات پر بھی اتفاق نہیں کہ پہلے لانگ مارچ کر نا ہے یا استعفے دینےہیں، گورنر پنجاب میڈیا گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔20دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں اس بات پر بھی اتفاق نہیں کہ پہلے لانگ مارچ کر نا ہے یا استعفے دینے ہیں امیدہے کہ جنوری میں اپوزیشن اور حکومت میں مذاکرات کا آغاز ہوجائیگا ،اپوزیشن کے استعفوں اور لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئیگی ۔ا ن خیا لات کا ظہار ا نہوں نے اتوار کے روز پولو کلب لاہورمیں تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن میں ابھی تک لانگ مارچ اوراستعفوں کے معاملے پر اتفاق نہیں اور ابھی تک اپوزیشن اس نتیجے پر نہیں پہنچی کہ پہلے استعفے دینے ہیں یا لانگ مارچ کر نا ہے مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن جوش نہیں ہوش سے فیصلے کریگی اور مذاکرات کی میز پر آئیگی دنیا میں تمام مسائل کا حل آخر کار مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے ۔ گور نر پنجاب نے نوازشر یف کی پاکستانی وطن واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے اور جہاں تک وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا تعلق ہے توشیخ رشید وزیر داخلہ ہیں انکو یقینی طور پر حکومتی معاملات کا زیادہ علم ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میرے اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سمیت تمام حکومت ایک پیج پر ہیں جہاں تک بیوروکریسی کا تعلق ہے تو وہ صوبے کے چیف ایگز یکٹو وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ہی ماتحت ہے اپوزیشن سیاسی مفادات کیلئے سیاست کر رہی ہے عوام سے انکا کوئی لینا دینا نہیں ،احتساب کے معاملات کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، وہ نیب اور دیگر ادارے کر رہے ہیں ہم آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں کسی قسم کے سیاسی انتقام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کے گرانڈ آباد ہورہے ہیں اور امن قائم ہو چکا ہے، آئندہ سال بر طانوی اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیںگی پولو میں غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں گور نر ہاس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار کامیابی کیساتھ باکسنگ عالمی کے مقابلے بھی ہوئے ہیں جن میں عامر خان سمیت دنیا کے20ممالک سے مختلف باکسر پاکستان آئے ہیں ۔








