خیبرپختونخوا کے سیکرٹری حج، اوقاف، اقلیتی و مذہبی امورعطاء الرحمان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

"ربیع الاول کے مقدس مہینے کی مناسبت سے خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر تقریبات کے انعقاد کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔”

پشاور۔ 22 اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے سیکرٹری حج، اوقاف، اقلیتی و مذہبی امورعطاء الرحمان کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ربیع الاول کے مقدس مہینے کی مناسبت سے صوبے میں بڑے پیمانے پرتقریبات کے انعقاد کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں پروٹوکول ونگ، محکمہ انتظامیہ، محکمہ اطلاعات، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرتمام محکموں کے نمائندوں نے تقریبات کے پرامن اورشاندار انعقاد کیلئے اپنے اپنے محکموں کی تیاریوں اورلائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید خبریں