گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انسانی جان کو بچانے اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے قوم کے محسن ہیں
انسانی جان کو بچانے اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے قوم کے محسن ہیں،فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انسانی جان کو بچانے اور فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے قوم کے محسن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ہلال احمر خیبرپختونخوا کے لئے ادویات بطور عطیہ دینے کی تقریب میں گفتگو کے دوران کیا۔تقریب میں یونیسا گروپ آف انڈسٹریز کے سی ای او نجم الثاقب نے یو نیسا فارماسیوٹیکل انڈسٹری کی جانب سے بیس لاکھ روپے مالیت کی ادویات گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہلال احمر خیبرپختونخوا کے لیئے بطور عطیہ فراہم کیں۔ریوائیوو پاکستان کے چیئرمین معروف کاروباری شخصیت محمد عمران علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہلال احمرخیبرپختونخوا محدود وسائل کے باوجود صوبہ بھر میں ہنگامی حالات میں امدادی سرگرمیوں میں فعال ہے صوبہ کے مختلف اضلاع میں مخیر اداروں اور شخصیات کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں اور ری ایمبولینس سروس فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے صوبہ کے مستحق افراد کے لیئے ادویات کی فراہمی پر یونیسا گروپ آف انڈسٹریز اور ریوائیوو پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔







