نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں خوازہ خیلہ

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو یہاں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور کیا گیا جس میں خوازہ خیلہ۔بشام ایکسپریس وے کی تعمیر، لیسکو، حیسکو اور پیسکو میں بجلی کی تقسیم کے نظام کی استعداد کار میں بہتری کے منصوبے، تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیعی پن بجلی منصوبہ، جنوبی پنجاب میں غربت میں کمی کا منصوبہ، فل برائٹ سکالرشپ سپورٹ پروگرام کے علاوہ پانی، رابط اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق مختلف منصوبے شامل ہیں۔ کمیٹی نے نظرثانی شدہ پی سی۔ (PC-Is) پر بھی غور کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا تاکہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ترقیاتی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مربوط اور بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں اور حکومت کے وسیع تر اقتصادی ترقی اور بہتر رابطہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا عمل برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق باجوہ، کابینہ ڈویژن اور وزارتِ منصوبہ بندی کے سیکریٹریز، اقتصادی امور ڈویژن اور صوبائی حکومتوں کے نمائندگان سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں