"اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور کنونشن برائے انسدادِ صحرا زدگی کی ایگزیکٹو سیکرٹری یاسمین فواد کا چین کا دورہ۔”
اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور کنونشن برائے انسدادِ صحرا زدگی کے سیکرٹریٹ کی ایگزیکٹو سیکرٹری یاسمین فواد کا چین کا دورہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔22اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل اور کنونشن برائے انسدادِ صحرا زدگی کے سیکرٹریٹ کی ایگزیکٹو سیکرٹری یاسمین فواد نے چین کا دورہ کیا۔
بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے انسدادِ صحرا زدگی کے حوالے سے چین کی نمایاں کامیابیوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کےکسی بھی منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت طویل مدتی اور مضبوط سیاسی ارادے اور عزم کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتی ۔ ان کے مطابق حالیہ برسوں میں چین میں صحرائی اور ریتلی زمینوں کے رقبے میں مسلسل کمی آئی ہے اور چین دنیا میں زمینی انحطاط کے رجحان کو تبدیل کرنے کی نمایاں ترین مثالوں میں شامل ہو گیا ہے۔ یاسمین فواد نے کہا کہ چین عالمی سطح پر انسدادِ صحرا زدگی کی کوششوں میں ایک فعال اور اہم رہنما ہے۔ انسدادِ صحرا زدگی کی طویل جدوجہد میں سبز ترقی کے حوالے سے چین کا تجربہ عالمی برادری کے لیے نہایت اہم ہے۔







