اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستان کی طرف سے کالعدم تنظیموں اور افراد پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے 18اگست کو اقوام متحدہ پابندیوں کے تحت طالبان، القاعدہ اور داعش سے متعلق دو جامع نوٹیفیکشن جاری کئے۔فہرستوں میں نامزد افراد اور تنظیموں …
کالعدم تنظیموں اور افراد پر نئی پابندیاں لگانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستان کی طرف سے کالعدم تنظیموں اور افراد پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے 18اگست کو اقوام متحدہ پابندیوں کے تحت طالبان، القاعدہ اور داعش سے متعلق دو جامع نوٹیفیکشن جاری کئے۔فہرستوں میں نامزد افراد اور تنظیموں کے نام درج ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جامع ایس آر اوز وقتاً فوقتاً معمول کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں۔عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے ماضی میں بھی ایسے ایس آر اوز جاری کئے جاتے رہے ہیں۔گزشتہ ایس آر او 2019 میں جاری کیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان ایس آر اوز کے تحت نئی پابندیاں نہیں لگا رہا، اس سلسے میں میڈیا کے مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستان کی طرف سے نئی پابندیاں لگانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے ایسے افراد کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبریں بھی حقائق کے منافی اور گمراہ کن قرار دیا۔








