مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مہاجرین مقیم پاکستان حلقوں کے مہم کے انچارج خواجہ سعد رفیق نے کالعدم جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے اور انتخابی عمل میں رخنہ نہ ڈالے۔
کالعدم جموں و کشمیر عوامی ایکشن لانگ مارچ ملتوی کرے ،خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مہاجرین مقیم پاکستان حلقوں کے مہم کے انچارج خواجہ سعد رفیق نے کالعدم جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے اور انتخابی عمل میں رخنہ نہ ڈالے۔
پیر کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کو مطالبات میں سے جو مل رہا ہے وہ حاصل کریں جو نہیں مل رہا اس کے لئے تدبر کے ساتھ پر امن اور سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے اراکین کو واپسی کا محفوظ راستہ ملنا چائیے۔ ریاست کی عملداری قائم ہونی چاہیے ،سارے مطالبات ایک ساتھ کبھی نہیں مانے جاتے، جدوجہد جاری رہتی ہے، لانگ مارچ کے نتیجے میں مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تصادم کا خطرہ ہے ، ملکی حالات کسی جانی نقصان کے متحمل نہیں ہو ھو سکتے،مظاہرین اور سکیورٹی اداروں کے ہر فرد کی جان نہایت قیمتی ہے، کمیٹی کے بہت سے مطالبات کا تعلق آزادکشمیر حکومت سے ہے ، قانون ساز اسمبلی کی مدت پوری ہو چکی ، نئی حکومت نہیں بنے گی تو مسائل کا حل کس فورم پر ہو گا؟۔انہوں نے کہا کہ ریاست سنجیدگی اور شفقت کے ساتھ کالعدم کمیٹی سے نتیجہ خیز مذاکرات کرے،بعض انتہا پسند عناصر کی موجودگی کے باوجود وہاں اعتدال پسند لوگ بھی موجود ہیں ، اس کا کوئی پرامن حل نکلنا چاہیے،قابل قبول مطالبات تسلیم کئے جائیں جبکہ ناقابل عمل مطالبات کے بارے میں واضح موقف اپنایا جائے۔








