کالی آندھی نے بنگلہ دیش سے آٹھویں پوزیشن چھین لی

دبئی ۔ 15 جولائی (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر کے ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلی گئی، بلے بازوں میں سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر …

دبئی ۔ 15 جولائی (اے پی پی) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر کے ایک درجہ ترقی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کر لی، بنگلہ دیشی ٹیم تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلی گئی، بلے بازوں میں سری لنکا کے دیمتھ کرونارتنے 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، باﺅلرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 9 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 13ویں پوزیشن پر آ گئے، ہولڈر پہلی مرتبہ ٹاپ فائیو آل راﺅنڈرز میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم اور پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، ٹیموں میں بھارت سرفہرست ہے،