کامسٹیک نے کیمیکل اور حیاتیاتی علوم کے شعبہ میں ترک گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سکالرز کو 5 سالانہ ریسرچ سکالرشپس دینے کا اعلان

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) کامسٹیک نے ٹواس (دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز) کے فیلوشپ پروگرام کے تحت آئی سی سی بی ایس میں کیمیکل اور حیاتیاتی علوم کے شعبہ میں ترک گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سکالرز کو 5 سالانہ ریسرچ سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے ترکی کے قونصل جنرل، انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل اینڈ …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) کامسٹیک نے ٹواس (دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز) کے فیلوشپ پروگرام کے تحت آئی سی سی بی ایس میں کیمیکل اور حیاتیاتی علوم کے شعبہ میں ترک گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سکالرز کو 5 سالانہ ریسرچ سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری نے ترکی کے قونصل جنرل، انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل اینڈ بیولوجیکل سائنسز کے جامعہ کراچی کے دورے کے موقع پر کیا۔ ترکی کے قونصل جنرل، انٹرنیشنل سنٹر برائے کیمیکل اینڈ بیولوجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی کے دورے کے موقع پر آئی سی سی بی ایس اور کامسٹیک میں جاری مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ ترک قونصل جنرل کی آمد کے موقع پر ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس اور کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری نے قونصل جنرل کا استقبال کیا اور انہیں آئی سی سی بی ایس اور کامسٹیک میں جاری مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پر حلال اور ٹیکسٹائل پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں پاک ترک مرر ریسرچ سنٹرز کے قیام کی بھی تجویز بھی زیر بحث آئی۔ معزز مہمان کو اس موقع پر بتایا گیا کہ سکالر شپ پانے والے ترک طلب علموں کو اپنی دلچسپی کے شعبوں کی بنیاد پر آئی سی سی بی ایس کے مختلف حصوں میں 6، 12 ماہ تک رکھا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس فیس، رہائش اور تحقیق کے اخراجات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ترکی کے قونصل جنرل نے تعاون کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔ انہوں نے ترک یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر کووڈ۔19کی دوائیوں/ویکسینوں پر مختلف کلینیکل ٹرائلز کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید خبریں