کامسیٹس کے چوتھے جنرل اجلاس میں شرکت کیلئے گھانا کے صدرنانا آڈوڈانکوا کی وزیر اعظم عمران کو دعوت

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) گھانا کے صدر نانا آڈوڈانکوا نے وزیر اعظم عمران کو پائیدار ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق آکرا فورم اور کامسیٹس کے چوتھے جنرل اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔ بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق کامسیٹس کا چوتھا جنرل اجلاس رواں سال 14اپریل کو گھانا کے دارلحکومت آکرا میں منعقد ہو رہا ہے۔آکرا فورم کامسیٹس کے چیئر پرسن کی …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) گھانا کے صدر نانا آڈوڈانکوا نے وزیر اعظم عمران کو پائیدار ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق آکرا فورم اور کامسیٹس کے چوتھے جنرل اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔ بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق کامسیٹس کا چوتھا جنرل اجلاس رواں سال 14اپریل کو گھانا کے دارلحکومت آکرا میں منعقد ہو رہا ہے۔آکرا فورم کامسیٹس کے چیئر پرسن کی حیثیت سے گھانا کے صدر کی زیر سرپرستی کام اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد میں سائنس کے کردار کو فروغ دینے میں بین الاقوامی اداروں سے رابطے کریگا۔ چوتھا جنرل اجلاس گھانا کے صدر نے طلب کیا ہے جو کامسیٹس کے چیئر پرسن بھی ہیں۔جنرل اجلاس میں رکن مالکوں کے حکومتی سربراہاں بھی شرکت کرینگے۔