کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں لیڈر شفٹ 2026پروگرام کی افتتاحی تقریب

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، وہاڑی کیمپس میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں، کردار سازی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل لیڈر شفٹ 2026 پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ مؤثر قیادت

وہاڑی ۔ 04 اگست (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، وہاڑی کیمپس میں طلبہ کی قائدانہ صلاحیتوں، کردار سازی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل لیڈر شفٹ 2026 پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ مؤثر قیادت، مضبوط کردار اور بہترین ابلاغی مہارتیں موجودہ دور کی اہم ترین ضروریات ہیں، اسی مقصد کے تحت یونیورسٹی طلبہ کو ذمہ دار، باصلاحیت اور باکردار رہنما بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انچارج آفس آف اسٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ شاہ نے پروگرام کے اغراض و مقاصد، تربیتی سرگرمیوں اور مطالعاتی دوروں سے آگاہ کیا، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد نے پروگرام کے وژن، ضابطۂ اخلاق اور شرکاء سے وابستہ توقعات بیان کیں۔ ڈاکٹر نازیہ سلیمان نے "جذباتی ذہانت اور مؤثر قیادت” کے موضوع پر عملی تربیتی سیشن دیا جبکہ صہیب انور نے قائدانہ صلاحیتوں کی اہمیت اور کامیاب قیادت کے بنیادی اصولوں پر اظہار خیال کیا۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے منتخب 21 طلبہ شریک ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیڈر شفٹ 2026 نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارتوں، مثبت سوچ اور قومی ذمہ داری کے شعور کو فروغ دے کر انہیں مستقبل کا مؤثر اور باصلاحیت رہنما بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں