اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران قائم مقام ریکٹر پروفیسر ساجد قمر نے باضابطہ طور پر ریکٹر کا چارج ڈاکٹر راحیل قمر کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی ٹیم کے …
کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران قائم مقام ریکٹر پروفیسر ساجد قمر نے باضابطہ طور پر ریکٹر کا چارج ڈاکٹر راحیل قمر کے حوالے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر جامعہ کو ایک بار پھر ملکی اور بین الاقوامی رینکنگ میں سرفہرست لانے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحقیق، تدریس اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے کامسیٹس یونیورسٹی کو عالمی معیار کی درسگاہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر راحیل قمر اس سے قبل بھی کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔








