کامن ویلتھ آبزرور گروپ کی چیئرمین سابق صدر نائجیریا ڈاکٹر گُڈلک ابیل جوناتھن کی قیادت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات

131
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔کامن ویلتھ گروپ میں دیگر ارکان کے علاوہ لِن فورڈ اینڈریوز، ڈاکٹر ڈِنوشا پینڈٹیٹا رتنے، پروفیسر مشل سکوبی اور ٹیمیٹوپ کیلجائےنمایاں تھیں۔ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے ارکان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کامن ویلتھ سیکرٹیریٹ کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات کا مشاہدہ کرنے کرنے کے لیے15رکنی آبزرور گروپ بمعہ 9 رکنی سپورٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عام انتخابات میں غیر ملکی آبزرورز کے لیے اوپن ڈور پالیسی اپنائی ہے اور مجموعی طور پر ایک سو سے زائد عالمی آبزرور انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور انہیں ایکریڈٹیشن کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کامن ویلتھ کے ارکان کو پاکستان میں انتخابات کے انعقاد اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

کامن ویلتھ آبزرور گروپ چیئر مین ڈاکٹر گُڈلک ابیل جوناتھن نے8 فروری کے انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تیاریوں کو سراہا اور کامن ویلتھ آبزرور گروپ کو انتخابات کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان میں آمد اور اس حوالے سے جملہ سہولیات فراہم کرنے پر کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔