کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ، پاکستان نے کینیڈا کو 3-4 سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی

برمنگھم۔6اگست (اے پی پی):کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ، پاکستان نے کینیڈا کو 3-4 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا،

پاکستان کی جانب سے 24 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید،25 ویں منٹ میں غضنفر علی، 52ویں منٹ میں کپتان عمر بھٹہ جبکہ کھیل کے آخری 60 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے گول کر کے پاکستان کو فتح دلا دی، کینیڈا کی جانب سے میتھیو برینڈن نے دو گول سکور کئے۔