اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کامیاب جوان پروگرام کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوانوں کو برسرروزگار بنا کر بااختیار بنانے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان …
کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کامیاب جوان پروگرام کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوانوں کو برسرروزگار بنا کر بااختیار بنانے اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کا آغاز اس سلسلہ کی کڑی ہے اور یہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عملدرآمد کی جانب اہم قدم ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام سے قرضے حاصل کرکے نوجوان اپنا کاروبار شروع کریں گے اور دیگر نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کریں گے جس سے نہ صرف ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ غربت اور بیروزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے جس سے ملک میں کاروبار کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس کے علاوہ دیگر پروگرام بھی شروع کر ے گی جس میں انہیں ان کی مہارتوں کے مطابق ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔









