اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):سوات کے دلکش اور تاریخی علاقے کانجو میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے نوجوانوں میں باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک شاندار یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ تھے، جنہوں نے کنونشن میں مختلف اسٹالز، سرگرمیوں اور نمائشوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ملک بھر سے آئے نوجوانوں …
کانجو، سوات میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):سوات کے دلکش اور تاریخی علاقے کانجو میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے نوجوانوں میں باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک شاندار یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ تھے، جنہوں نے کنونشن میں مختلف اسٹالز، سرگرمیوں اور نمائشوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ملک بھر سے آئے نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ تقریب میں شرکت کی اور مختلف مقابلوں و سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
مہمانِ خصوصی نے نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے جذبے، سوچ اور سرگرم شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان تعلیم، ہنر اور مثبت سوچ کے ذریعے خود کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملکی ترقی کا محور ہیں اور ان میں قومی شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔یوتھ کنونشن کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی فکری، سماجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنا تھا۔
کنونشن نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور باہمی تعاون کے فروغ کا بہترین موقع فراہم کیا۔شرکا نے پروقار تقریب کے انعقاد اور کامیاب کاوش پر پاک فوج اور ایف سی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام علاقے میں امن، تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں میں قومی ذمہ داری کا شعور بیدار کرنے کے لیے پاک فوج کی مسلسل کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔








