کنشاسا ۔ 19 مئی (اے پی پی) کانگو میں ایک عیسائی فرقے کے مسلح افراد نے ایک جیل پر حملہ کر کے اپنے لیڈر کو رہا کرا لیا ہے۔ جمعہ کوغیر ملکی میڈیا کے مطابق کنِگڈم آف کانگو نامی مسیحی فرقے کے مسلح عسکریت پسند نیمونڈا سیمی نامی شخص کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ اس حملے میں دیگر 50 قیدی بھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل پر کیے جانے والے اس حملے میں کم از کم 8 افراد ہلاک بھی ہوئے۔