کانگو میں کشتی حادثہ، 8 افراد ہلاک ،40 لاپتہ

148

کنشاسا۔12نومبر (اے پی پی):کانگو کے جنوبی صوبے کیووکے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے نیتجے میں 8 افراد ہلاک اور 40 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ روز گانگو کے صوبے کیوو کے علاقے کالے میں پیش آیا ۔

مقامی سول سوسائٹی کے سربراہ ڈیلفن بیرمبی نے بتایا کہ کشتی میں 120 افراد سوار تھے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے 57 افراد کو زندہ اورآٹھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ 40 سے زیادہ افراداب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔