اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):کبڈی اور بیڈمنٹن کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے لئے کل جمعرات کو چین روانہ ہوں گے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے کہاکہ ایشین گیمز میں کبڈی کے ایونٹ کے ڈرا زکا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کے کھلاڑی 24 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔