ملتان۔ 21 اگست (اے پی پی):نامورگلوکارہ نیرہ نور کو ہم سے بچھڑے دوبرس بیت گئے ۔ان کا 21اگست 2022ءکو 71برس کی عمرمیں انتقال ہواتھا۔نیرہ نور 3نومبر 1950ءکو بھارت کے شہرکوہاٹی میں پیداہوئیں ۔قیام پاکستان کےبعد وہ کرا چی آگئیں اورریڈیوپاکستان کے لئے گلوکاری کی ۔
نیرہ نور نے فیض احمد فیض کی بہت سے نظموں اورغزلوں کو بہت خوبصورت اندا زمیں گایا۔احمد شمیم کی نظم ”کبھی ہم بھی خوبصورت تھے “ان کی پہچان بنی ۔پلے بیک سنگر کے طورپران کے فلموں میں گائے ہوئے گیت بھی بہت مقبول ہوئے ۔
نیرہ نور کو2006ءمیں پرائڈ آف پرفارمنس اوربلبل پاکستان کے خطاب سے نوازا گیا۔ان کے گائے ہوئے گیتوں میں ”آئے عشق ہمیں برباد نہ کر“’ساون رت کی پون چلی “جلے توجلائو گوری ‘روٹھے ہو تم ،تم کو کیسے منائوں پیا‘اے جذبہ دل ‘قابل ذکر ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=496323