بنگلہ دیش۔ پاکستان 2 ٹیسٹ میچ سیریز ،عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ، کپتان شان مسعود بھی صرف 6 رنز بنا سکے

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ،تھرڈ سائیکل(2023-2025) کے تحت بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوا …

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے روز بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد۔21اگست (اے پی پی):ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ،تھرڈ سائیکل(2023-2025) کے تحت بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث تاخیر کا شکار ہوا ہے۔میچ صبح 10 بجے شروع ہونا تھا تاہم گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث پہلے دن کا کھیل دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، پہلے روز 48 اوورز کا کھیل ہواہے ۔

ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کھیل کے آغاز پر ہی اسے پہلی کامیابی اس وقت ملی جب عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ان کے بعد کپتان شان مسعود بھی صرف 6 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جبکہ بابر اعظم بغیر کوئی بنائے آؤٹ ہوئے۔