کرائسٹ چرچ ٹیسٹ دوسرا روز، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 162 رنز بنالئے

194
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کےدرمیان ون ڈےسیریز کا آغاز کل (ہفتہ کو) پہلے میچ سے ہوگا

کرائسٹ چرچ۔10مارچ (اے پی پی):سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 355 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنالئے اور اس کو آئی لینڈرز کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 193 رنز کی ضرورت ہے۔ کیوی بلے باز ٹام لیتھم 67 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

ڈئرل مچل 40 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان سری لنکن ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں میچ کے دوسرے روز جب 305 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر دو بارہ کھیل شروع ہوا تو دھننجایا ڈی سلوا 39 اور کاسن راجیتھا 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے ۔ کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث سری لنکن ٹیم 355 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،کوسل مینڈس 87، کپتان دیموتھ کرونارتنے 50 اور انجیلو میتھیوز47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

میزبان کیوی ٹیم کی طرف سے ٹم سائوتھی نے پانچ ،میٹ ہنری نے چار جبکہ مچل بریسویل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کیویز ٹیم کی طرف سے ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے 67 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ڈیون کانوے 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد کین ولیم سن اور ہنری نکولس یکے بعد دیگرے بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ٹام لیتھم کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 67 رنز کی اننگز کھیل کر فرنینڈو کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔

میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنالئے تھے اور اس کو سری لنکن اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 193 رنز کی ضرورت ہے۔ ڈئرل مچل 40 اور مائیکل بریسویل 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ اسیتھا فرنینڈواور لاہیرو کمارا نے سری لنکا کی طرف سے دو،دو جبکہ کاسن راجیتھا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔