کرائسٹ چرچ ۔ 20 جنوری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 289 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، سومیا سرکار 86 اور شکیب الحسن 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹم ساﺅدی نے 5 اور ٹرینٹ بولٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔